ایڈھاک کمپیوٹر انسٹرکٹرز کو فارغ کرنا ناانصافی ہے،شاہد اقبال

July 20, 2017

پلندری (نمائندہ جنگ) ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع سدھنوتی کے نائب صدر شاہد اقبال نے کہا ہے کہ 10سال سے ایڈھاک کام کرنے والے کمپیوٹر انسٹرکٹرز کو فارغ کرکے گھر بھیج دینا زیادتی اور ناانصافی ہے ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپیوٹر اسٹرکٹرز سدھنوتی کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب بہت سے لوگ حد عمر بھی عبور کرچکے ہیں یہ لوگ اب کسی گورنمنٹ جاب کیلئے اپلائی نہیں کر سکتے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے نئی تخلیق ہونے والی آسامیوں پر جس طرح کے قوانین و ٹیسٹ لاگوکریں وہ تو درست ہوگا لیکن ان دس سال سروس والے ملازمین کو اس نظام سے بچائیں اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو آرگنائزیشن راست اقدام کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔