شریف خاندان کی پارسائی کا بھانڈا پھوٹ چکا ‘شکیل سکند ر

July 20, 2017

سرگودھا(نامہ نگار) مر کز ی سیکرٹر ی جنرل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ وضلعی جنرل سیکرٹر ی پاکستان مسلم لیگ ملک شکیل سکند رنے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستا ن کی خالق جماعت ہے ا س وقت شر یف بر ادرا ن کے رویے کی وجہ سے ملک میں جمہور یت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ا س لیے تمام مسلم لیگی پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فار م پر جمع ہو جا ئیں کیونکہ شر یف بر ادرا ن نے مسلم لیگ کو نقصان پہنچا نے کے ساتھ ساتھ بد نا م بھی کر د یا ہے ۔نوازشریف ا گر سپریم کورٹ کے 2ججوں کا فیصلہ ما ن لیتے تو آ ج ا ن کی گلی گلی رسوائی نہ ہوتی قوم بھی دیکھ چکی ہے کہ پورے خاندان کی پارسائی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہےاور ہر سطح پر شر یف خا ند ان کی کرپشن، کمیشن اور منی لانڈرنگ کے چرچے عام ہیں ۔