نصیر آباد میں پولیس موبائل پرفائرنگ

July 21, 2017

نصیرآباد میں معمول کے گشت پر مامور پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ نصیرآباد میں کوئٹہ روڈ پر پیش آیا ۔ پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔