جام مدد علی نے شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنسز کا دورہ کیا

July 22, 2017

شہدادپور( نامہ نگار )سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نوابزادہ جام مدد علی نے شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنسز کا دورہ کیا انہوں نے سمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد بچل گروان اےایم ایس ڈاکٹر مہر النساء ڈی ایم ایس قادر بخش انڑ گورننگ باڈی کے رکن ڈاکٹر نیاز چنڑ کے ہمراہ اسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی سٹی کے صدر مشتاق قریشی فہدخان وسان تعلقہ صدر لعل بخش باگرانی بھی موجود تھے بعدازاں ڈائریکٹر آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ شہدادپور کا انسٹیٹیوٹ سندھ کے مثالی اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے اس اسپتال کی ترقی میں حکومت کے علاوہ شہر کے مخیر حضرات کا حصہ زیادہ ہے۔نوابزادہ جام انور علی کہا کہ میں اور ایم پی اے شاہد خان تھیئم ضمنی بجٹ میں انسٹیٹیوٹ کے بجٹ میں معقول اضافہ کرائیں گے ۔