کیربئین پریمئیر لیگ: حسن علی کا سینٹ کٹس سے معاہدہ

July 22, 2017

چیمپئینز ٹرافی کے ہیرو فاسٹ باولر حسن علی اب کیربئین پریمئیر لیگ میں بھی ایکشن دکھائیں گے۔ انہوں نے لیگ میں سینٹ کٹس ٹیم سے معاہدہ کرلیا ہے۔

حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد اس کو سیلی بریٹ کرنے کا انداز ہی مقبول نہیں ہوا بلکہ ان کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف ہو رہا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کے بہترین باولر کا اعزاز پانے والے حسن علی اب بڑی بڑی لیگز میں بھی ایکشن میں ہوں گے ۔

پی ایس ایل میں تو حسن نے کمال دکھایا،ان کا بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں کومیلا وکٹورینز معاہدہ ہوا اور اب کیربئین پریمئیر لیگ میں سینٹ کیٹس سے بھی معاہدہ ہو گیا ہے ۔

حسن نے امریکی ویزے کے لیے بھی اپلائی کر دیا ہے کیونکہ سی پی ایل کے ابتدائی میچز فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔