فلسطینی نژاد شامی بال کاٹنے کا منفرد ماہر

July 22, 2017

فلسطینی نژاد شامی بال کاٹنے کا منفرد ماہر جو بالوں پرعالمی رہنماؤں کے پورٹریٹ بناکر سب کو حیران کر دیتا ہے.

زلفوں کے بغیر صنف نازک تو کیا مردوں کے فیشن کرنے کا تصور بھی ممکن نہیں لیکن اب ذرا بالوں کے یہ جدیداور انوکھے اسٹائل بھی دیکھ لیجئے۔

خالد عمر نامی فلسطینی نژاد شامی ہیئر اسٹائلسٹ ان دنوں اپنے حیرت انگیز فن کی بدولت لوگوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔لبنان کے ایک سیلون میں موجود26سالہ خالد لوگوں کے بال اس انداز میں کاٹتا ہے کہ عالمی رہنماؤں کے پورٹریٹ سر پر نقش ہوجاتے ہیں ۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بالوں پر ہو بہو تصاویر بنانے والے اس آرٹسٹ نے اس فن کی بدولت ان دنوں کافی شہرت حاصل کی ہوئی ہے۔