پیٹو شخص نےچھ ہاٹ ڈاگز کھا کر مقابلہ جیت لیا

July 25, 2017

یوں تو آپ نے مختلف چیزیں کھانے کے کئی دلچسپ مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کی جانب سے ہاٹ ڈاگ کھانے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں شہر بھر سے لوگ حصہ لے کر خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس دلچسپ مقابلے میں شریک لوگوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ہاٹ ڈاگز کھاکر مقابلہ جیتنا تھا۔

تیز مرچوں والے ہاٹ ڈاگزکھانے کے اس مقابلے میں نو شرکا ء نے حصہ لیااور ان میں موجود ایک پیٹو شخص نے تیزی دکھاتے ہوئے سب سےپہلےچھ ہاٹ ڈاگز چٹ کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور مقابلے میں فاتح قرار پاتے ہوئے انعام اپنے نام کر لیا ۔