مدراس کے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں قومی ترانہ لازمی قرار

July 26, 2017

مدراس کی عدالت نے ریاست بھر میں تعلیمی اداروں اور دفاتر میں قومی ترانہ لازمی قرار دے دیا۔

مدراس ہائی کورٹ کے ایک حکم کے مطابق اسکول سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک دفعہ’’ وندے ماترم‘‘ گایا جائے گا، جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں مہینے میں ایک مرتبہ قومی ترانہ گایا جائے گا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ سنسکرت اور بنگالی میں گانے میں دشواری پیش آنے پر قومی ترانے کا انگریزی اور تا مل زبان میں ترجمہ کر کے دیا جائے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی شخص یا ادارے کو مشکل کا سامنا ہے تو اسے قومی ترانہ گانے پر مجبور نہ کیا جائے۔