قندھار میں طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ، 26افغان فوجی ہلاک

July 26, 2017

افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر طالبان کے حملےمیں 26افغان فوجی ہلاک ہوگئے، جوابی کارروائی میں 80سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے۔

ترجمان افغان وزارت دفاع کےمطابق طالبان نے قندھارمیں گزشتہ رات فوجی اڈےپر حملہ کیا،جس میں 26افغان فوجی مزاحمت کرتے ہوئے ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں افغان فوج نے 80 سے زائد حملہ آور مار ڈالے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔