اسلام آباد:آئی او این ایس ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس ختم

July 26, 2017

پاک بحریہ کی طرف سے منعقدہ انڈین اوشین نیول سمپوزیم ورکنگ گروپ کی دو روزہ سرگرمیاں آج اسلام آباد میں اختتام پذیرہو گئیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دو روزہ سرگرمیوں کے دوران بحر ہند میں بحری افواج کے مابین میر ی ٹائم تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور ممبر ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے ،مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزیدبہتر بنانے سمیت تعاون فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔

آئی او این ایس ( انڈین اوشین نیول سمپوزیم)ورکنگ گروپ کے اجلاس میں نوممالک کے وفود نے شرکت کی۔ آسٹریلیا، ایران،بنگلہ دیش ، بھارت ،پاکستان،تھائی لینڈ، سنگا پور، عمان، فرانس اور متحدہ عر ب امارات آئی او این ایس ورکنگ گروپ کے ممبرز ہیں۔