برطانوی گالفر کا نشانے بازی کا شاندار مظاہرہ

July 26, 2017

نشانہ لگانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس کے لئے آنکھ،کان اور عقل کا بیک وقت استعمال بہت ضروری ہوتا ہے، پراس نوجوان کو دیکھ کر تو یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ اتنا مشکل بھی نہیں۔

جی ہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس 25سالہ نوجوان نے گالف کھیلتے ہوئے ایسے حیرت انگیز نشانے لگائے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

سیمون اینتھونی نامی نوجوان کی نشانے بازی پر مبنی یہ ویڈیوانٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔