کراچی و لاہور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی شروع

July 27, 2017

کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

آئل ٹینکرز مالکان نے بالاخر ہٹ دھرمی چھوڑتے ہوئے اپنی ہڑتال ختم کردی جس کےبعد ملک بھر میں تیل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔

آج سے لوگوں کو بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق پیٹرول ملنا شروع ہوجائے گا۔

اس سے پہلے آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف شاہوانی نے حکومت سے مذاکرات کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔

ادھر ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ اگلے ہفتے آئل کمپنیز کے ساتھ میٹنگز کریں گے جن میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کی شکایات سنی جائیں گی۔