فلم بلڈ ہنی کا ٹریلر جاری

August 16, 2017

انسانی خون کی پیاسی جان لیواشہد کی مکھیوں کے گِرد گھومتی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی سنسنی خیز تھرلرفلم 'بلڈ ہنی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایت کار جیف کوپس کی اس تھرلر فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو بچپن میں پیش آنیوالے خطرناک واقعات کی زیرِ اثر شہد کی مکھیوں کی آزمائش اور سائنسی تجربات کرنے شہر سے دور ایک مقام پر پہنچتی ہے۔

فارم ہاؤس پر موجود شہد کی مکھیوں کے چھتوں سے حال نمونوں کی جانچ پڑتال کے دوران اس خاتون پرشیطانی قوت قابض ہو جاتی ہے جس کے اس کا فارم ہاؤس سے جان بچا کر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کینیڈین سنیما کی تیارکردہ لرزہ خیز واقعات کی عکاسی کر تی اس ہارر فلم میں ہالی وڈ اداکارہ شینی گرِمز،ڈان میکلیر،اسکاٹ میکورڈ،مورگن کیلی، گِل بیلو، ایوا پیرسٹن اورروزمیری ڈنسمور سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

فلم یکم ستمبر کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔