آصف زرداری کیخلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ملتوی

August 17, 2017

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بریت کی درخواست پر جزوی بحث کے بعد مزید کارروائی کیلئے آج 17اگست تک ملتوی کر دی، سولہ برس پرانے کرپشن کے اس ریفرنس میں گزشتہ روز آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بحث کی جس کے بعد عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کر دی، نیب نے 2001میں سابق صدر کے خلاف ناجائز اثاثہ جات بنانے پر یہ ریفرنس دائر کیا تھا۔