بھارت میں گھٹنوں کی آپریشن فیس مقرر

August 17, 2017

بھارت میں حکومت نے گھٹنوں کے آپریشن کی فیس مقرر کردی ہے۔ اس اقدام کے بعد گھٹنوں کی سرجری کا خرچہ تقریباً 70فیصد کم ہو جائے گا۔

قبل ازیں گھٹنوں کی سرجری ایک لاکھ 14ہزار بھارتی روپے میں ہوا کرتی تھی جو اب صرف 54ہزار بھارتی روپے میں ہوگی۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام نجی اسپتالوں کی جانب سے زائد فیس حاصل کرنے کے بعد کیا گیا ۔ حکومت کے اس اقدام سے مریضوں کو سالانہ 1500کروڑ روپے بچت ہوگی ۔

بھارت میں کیمیکل اور فرٹیلائزر ز کے وزیر انتاتھ کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت غیر قانونی اور ناجائز منافع خوری پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی ۔