پارٹی اجلاس سے پہلے فیصلوں پر مشاورت ہوتی ہے، رانا ثناء

August 17, 2017

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہر پارٹی اجلاس سے پہلے فیصلوں پر مشاورت ہوتی ہے جس کے بعد اجلاس میں ان فیصلوں کی تائید ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جماعت میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے، اختلاف رائے کے اظہار کو پارٹی میں مسائل قرار دینا غلط ہے ۔

رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس کی بات سنی جائے اسے خوشامدی سمجھا جاتا ہے۔