خانیوال :پی ٹی آئی ‘ن لیگ کے کارکنوں میں لڑائی‘ایک قتل ،دوسرازخمی‘تیسرا اغوا

August 18, 2017

خانیوال (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نو ن کے کارکنوں میں جھگڑا ،پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عہدیداران نے ایک نوجوان کو خنجر وں کے وار کر کے قتل ،دوسرے کو اغوا جبکہ ایک کو لہولہان کر دیا تفصیل کے مطابق یو م آزادی کے دن ریلی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا بدلہ لینے کے لےئے گزشتہ شام تحریک انصاف کے کارکنوں جن میں مبینہ طور پر عمر ٹھاکر ،افتخار گجر اور انکے تقریبا 20 سے زائدنامعلوم ساتھیوں نے چوک اہلحدیث میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں رانا بلاول ،رانا فیصل اور عامر چوہدری پر خنجر وں سے حملہ کر دیا چوہدری عامر خنجروں کے پے درپے وارسے موقع پر ہی دم تو ڑ گیا جبکہ ملزمان رانا بلاول کو زخمی کر نے کے بعد اغوا کر کے ساتھ لے گئے جبکہ بلاول کا بھائی رانا فیصل کو شدید زخمی حالت میں چوک میں ہی پھینک گئے ،اطلاع ملتے ہی پویس ملزمان کی گرفتاری کے لے چھاپے مارہی ہے ،مقتول چوہدری عامر طالب علم بتا یا جاتا ہے ،پولیس مصروف کاروائی ہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم پی اے چوہدری فضل الرحمٰن، وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمٰن تھانہ سٹی پہنچ گئے۔