عمر اکمل ،مکی آرتھر تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کیا جائے گا ،شعیب اختر

August 18, 2017

سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنےعمر اکمل مکی آرتھر تنازع کے حل کے لئے مشورے دے دئیے، ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عمر اکمل مکی آرتھر تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کیا جائے گا ۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے،ہم سب ایک ٹیم کی طرح ہیں ، ہمیں متحد رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کو چاہیے کہ وہ اپنے ناقدین کو فیلڈ میںجواب دیں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ دوستانہ ڈائیلاگ شوکاز نوٹس سے بہتر ہوتا ہے،امید ہے پی سی بی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرے گا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا جبکہ مکی آرتھر نے الزام کی تردید کی تھی ۔