اناڑی کھلاڑی کا الٹی قلابازی کھانے کا ناکام مظاہرہ

August 18, 2017

کہتے ہیں خطرناک کرتب دکھانے کے لیے مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے ورنہ اسٹنٹ کے دوران ذرا بھی اونچ نیچ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، جیساکہ اس نوجوان کے ساتھ ہوا۔

یہ منچلا نوجوان گاڑی کی ڈگی پر کھڑے ہوکر الٹی قلابازی کھاتے ہوئے اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک تیزی سے پیچھے آتی ہوئی گاڑی کی ٹکر سے بال بال بچ گیا۔

اس سانحے میں نوجوان کا اسٹنٹ تو ناکام ہوا تاہم وہ کسی بڑے نقصان سے بال بال بچ گیا۔