پولش نوجوان کی موٹرسائیکل پر کرتب بازی

August 18, 2017

یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو بائیک چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن موٹرسائیکل پر کرتب دکھانا اور عالمی ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی کہ جس نے موٹرسائیکل کے انجن سے مستقل دھواں نکالتے ہوئے 4.479کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔

اسٹنٹ مین نے موٹرسائیکل کو چلاتے ہوئے اس انداز میں قابو کیا کہ نہ صرف انجن سے دھواں نکلتا رہا بلکہ با آسانی طویل ترین فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔