چینی لڑکی کا کانچ کی بوتلوں پر چلنے کا مظاہرہ

August 19, 2017

چینی حسینہ نے کانچ کی بوتلوں پر تیزی سے چل کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

یوں تو دنیا میں کرتب دکھانے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن بعض افراد اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کچھ ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس چینی حسینہ کو ہی دیکھ لیں جو کانچ کی بوتلوں پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔ چین کے صوبے گوئی زوسے تعلق رکھنے والی ٹینگ ہوئی نامی لڑکی نے ایک رئیلٹی شو میں کانچ کی درجنوں بوتلوں پر 10میٹر کا فاصلہ صرف57سیکنڈمیں طے کیا۔

چینی حسینہ کے اس کرتب نے ججز سمیت دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور اس طرح انھوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔