ڈاکٹر رتھ فائو کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا،خلیل طاہر سندھو

August 20, 2017

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر رتھ فائو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن نزاد پاکستانی مدر ٹریسا کو بے پناہ محبت اور عقیدت سے قومی اعزاز کے ساتھ لحد میں اتاردیا گیا ہے اور ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کی ایسی لازوال داستان کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ، صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ بلا شبہ داکٹر رتھ فائوکوتدفین کے موقع پر جو عزت ملی ہے وہ اسکی حقدار تھیں۔ انھو ں نے کہا کہ بے شک ڈاکٹر رتھ آج ہم میں موجود نہیں ہیں مگر تاریخ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔