دبئی، دنیا کی بلند ترین زیر تعمیر عمارت کی بنیاد مکمل

August 21, 2017

دنیا کی بلند ترین عمارت برج دبئی سے زیادہ اونچی زیر تعمیر عمارت کی پہلی تصویرجاری کردی گئی۔

دبئی کے حکمراں نے عمارت کی بنیاد کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

دبئی کی برج خلیفہ کے نام سے مشہور عمارت اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہے جو کہ 828 میٹر بلند ہے تاہم دبئی میں اس سے بھی زیادہ بلند عمارت بنانے کا منصوبہ جاری ہے۔

عمارت کی بنیاد مکمل ہوگئی ہے اب اس بنیاد پر اسٹرکچر بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت برج خلیفہ دنیا کی سب سے بلند عمارت ہے تاہم یہ زیر تعمیر عمارت دبئی کریک ٹاور ،برج الخلیفہ سے بھی بلند ہے۔