الینا ڈی کروز نے مداح کو بدتمیزی پر تھپڑماردیا

August 21, 2017

بالی ووڈ اداکارہ الینا ڈی کروز نے بدتمیزی کرنے پر مداح کو غصے میں زور دار تھپڑ مار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الینا ڈی کروز جو آج کل فلم ’بادشاہو‘ کی پروموشن مہم میں مشغول ہیں، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے بدتمیزی کی، جس پر انہوں نے اسے زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی مداح کے رویے پر اظہار برہمی کیا ۔

ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ ’یہ عجیب دنیا جہاں ہم رہتے ہیں، میں جانتی ہوں کہ میں عوامی شخصیت ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی مرد مجھ سے بدتمیزی کرے، یہ درست نہیں، بلآخر میں ایک عورت ہوں‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اقرار کیا کہ وہ اس واقعے سے ذہنی طور پر متاثر ہوئیں۔

اداکارہ کی نئی فلم بادشاہو 1 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن،ایشا گپتا اور عمران ہاشمی شامل ہیں، فلم کی ہدایات ملن لتھریا نے دی ہے۔