روس میں دنیا کا طویل ترین صوفہ

August 22, 2017

روس میں دنیا کا طویل ترین ایک ایساصوفہ موجود ہے جس کی لمبائی لگ بھگ ایک کلومیٹر ہے اور اب اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی ہو چکی ہے۔

1,006.61 میٹر طویل یہ صوفہ روسی شہر سیراٹوف میں ایک فرنیچر ساز کمپنی ’نوگومیبلی‘ نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر تیار کرکے عوام کے لیے پیش کیا ہے۔

سرخ رنگ کے اس شاندار صوفے پر ایک وقت میں 2500 افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ صوفہ ڈیزائننگ کا بھی ایک شاہکار ہے جسے عوامی مقام پر بالکل سیدھا بنایا گیا ہے۔ اسے ہر طرح سے آرام دہ بنایا گیا ہے اور اس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے باقاعدہ ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے۔