فٹبالر راموس کا ریکارڈ، 23واںریڈ کارڈ

August 23, 2017

بارسلونا(نیوز ڈیسک) رائیل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس کو ریکارڈ 23ویں بار ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیا گیا یہ ناخوشگوار واقعہ گزشتہ دنوں ڈیپورٹیو لا کروتا کلب کیخلاف رئیل کی 0-3 سے فتح میں پیش آیا اس مقابلے میں راموس کو 2 یلو کارڈ دکھائے گئے جس کے بعد انہیں میدان بدر ہونا پڑا۔ انہوںنے کہا کہ سپینش ریفریز کو اس معاملے میں انگلش پریمیئر لیگ سے سبق لینا چاہئے جو کھلاڑیوں پر زیادہ سختی نہیںکرتی، راموس نے کہا کہ مجھے ریفری کی جانب سے دوسرا یلو کارڈ دکھائے جانے پر تحفظات تھے لیکن بہر حال ہمیں فیصلے کا احترام کرنا ہوتا ہے۔