سینیٹ اجلاس میں معلومات تک رسائی کے حق کا بل 2017ء متفقہ منظور

August 23, 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینٹ میں گزشتہ روز شفاف اور موثر انداز میں معلومات تک رسائی جو صرف معقول قانونی پابندیوں کے تابع ہونے کے اہتمام کا بل (معلومات تک رسائی کے حق کا بل 2017) اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے بل کی منظوری پر ارکان سینٹ اوروزیر مملکت مریم اورنگ زیب کو بل کی تیاری اور منظوری کے حوالے سے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے یہ بات سمجھ میں آئی ہے پارلیمان ہماری جگہ ہے جہاں تمام اسٹیک ہولڈر اکٹھے ہوسکتے ہیں مختلف نکتہ نظر ہونے کے باوجود اتفاق رائے سے بل کی منظوری ہوئی ہے۔جب بل منظور ہوجائے گا تو اس کی عملدرآمد کی راہ بھی ہموار ہوجائے گی۔