اسلام آباد عوامی مرکز میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

September 10, 2017

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکز میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ،عمارت میں قائم وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کا ریکارڈ جل گیا۔ آگ کی وجہ سے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سی پیک سینٹر آف ایکسی لینس کا اہم پروجیکٹ آفس بھی عوامی مرکز میںہے، 468 ملین ڈالرز کے اس پراجیکٹ آفس کا ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہوگیا۔

ریڈزون میں واقع عوامی مرکز میں صبح آگ بھڑکی تھی، فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کا دعویٰ کیا تھا ، کولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔

عمارت میں موجود آگ بجھانے والے آلات بھی زائدالمیعاد نکلے،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کےلیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی،جس سے گراؤنڈ فلورپرواقع وفاقی محتسب کےدفتر میں لگی،آگ لگنےسے وفاقی محتسب آفس کا ریکارڈ بھی متاثرہوا۔آگ لگنے سے پارکنگ میں موجود 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگانے والے دونوں نوجوان دوران علا ج چل بسے،دونوں نوجوان عوامی مرکز میں قائم نجی کال سینٹر میں ملازمت کرتے تھے۔

ذرئع کےمطابق ایمرجنسی راستہ موجود تھا لیکن نوجوانوں نےگھبراہٹ میں چھلانگ لگائی۔جان بچانےکے لیےکودنےوالےدونوں نوجوان بعد ازاں دوران علاج چل بسے۔