ورلڈ الیون کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب

September 12, 2017

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ورلڈ الیون کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، فائنل الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

بارہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، شعیب ملک ، بابر اعظم ،احمد شہزاد،فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم ، رومان رئیس ، فہیم اشرف ،حسن علی، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر دستیاب نہیں ہیں جبکہ عامر یامین ، محمد نواز اور عمر امین کو زیر غور نہیں لایا گیا۔