لندن میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رونقیں جاری

September 18, 2017

لندن میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے جہاں حسین ماڈلز موسم بہار اور گرما کے دیدہ زیب ڈیزائن زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیررہی ہیں۔

5روز تک جاری رہنے والے اس رنگا رنگ فیشن ویک کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 85مشہور و معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات پیش کیے جارہے ہیں جبکہ اس دوران تقریباً 5ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

15ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 19ستمبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔