جرمنی میں دیو ہیکل کدّؤں سے بنی کشتیوں کی ریس

September 19, 2017

کئی ممالک میں کدّو صر ف کھانے کے لیے نہیں اگا ئے جاتے بلکہ ان کی تر اش خراش کر کے ان سے انوکھے کا م بھی لیے جاتے ہے۔

ایسی ہی ایک دلچسپ سرگر می جر منی کے شہر ’لوڈوگزبرگ‘ میں دیکھنے میں آ ئی جہاں کدّؤں سے بنا ئی گئی کشیوں کی14ویں سالانہ ریس منعقد کی گئی۔

کدّؤں کے سالانہ فیسٹیول کے دوران منعقد کی جانے والی اس ریس کے لیے دیو ہیکل کدّؤں کو اند رسے خا لی کر کے ان کے خو ل کو کھو کھلا کر نے کے بعد بطور کشتی استعما ل کیا جاتاہے ۔

اس کدّؤں سے بنی کشتی میں بیٹھ کر چپو چلا تے ہوئے جھیل میں50میٹر کا فاصلہ طے کیاجاتا ہے۔ اس دلچسپ مقابلے میں ہر سال درجنوں افراد حصہ لیتے ہیںاور لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہوتی ہے۔