آصف کرمانی کوجھوٹ بولنے پرگرفتارکیا جائے،فواد چودھری

September 19, 2017

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ آصف کرمانی کوجھوٹ بولنے پرگرفتارکیا جائے،کرمانی نے کہا کہ وہ لندن کے فلیٹس کا ایڈریس نہیں جانتے،انہوںنے عدالت میں غلط بیانی سے کام لیا،سب جانتے ہیں نوازشریف،حسن،حسین نوازلندن میں کہاں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:نہیں بتاسکتا کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی،آصف کرمانی

اسلام آبادمیں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےالزام لگایا کہ لوگوں کوانتخابی مہم سے اٹھایا گیا،وزیرداخلہ کوعدالت میں پیش کرناچاہیے،پوچھنا چاہیے کس ایماپرالزامات لگارہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ریفرنسزکے معاملے پرسپریم کورٹ کے مانیٹرنگ جج کونوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گلالئی نے میڈیا کے سامنےپارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،عائشہ گلالئی نے اتنے جھوٹ بولے کہ ڈکشنری میں تبدیلی کرد ی گئی ہے۔