چین ، جھیل کا پانی اچانک گلابی اور سبز رنگ میں بدل گیا

September 19, 2017

بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب جھیل کا پانی اچانک گلابی اور سبز رنگوں میں بدل گیا۔

چین میں واقع ڈیڈسی نامی جھیل کاپانی پر اسرار طور پر ایک حصے سے گلابی جبکہ دوسرے حصے سے سبز رنگ میں تبدیل ہوگیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جھیل کے پانی کا رنگ بدلنے کی اصل وجہ مختلف اقسام کی ایلجی کی موجودگی ہے۔