تیز رفتار کار بے قابو گئی ؛فٹ پاتھ توڑتے ہوئے حادثے کا شکار

September 20, 2017

ٹریفک حادثات اب روزانہ کا معمول بن گئے جن میں اکثر قصور ڈرائیورز کا ہوتا جو ٹریفک قوانین کا احترام نہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ ساتھ دیگر افراد کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

سنگا پور میں بھی ایک ایسا ہی خطرناک حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ایک اناڑی ڈرائیور تیز رفتاری میں اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام ہو گیا اور دیکھتے دیکھتے فٹ پاتھ میں گاڑی دے ماری۔

ڑک پرگاڑی کے ڈیش کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے باعث پھسلن ہو گئی جس کے ٹریفک معمول کی رفتار سے سست تھا تاہم مخالف سمت سے آتی کار نے رفتار کم کرنے کے بجائے بڑھا دی جس کی وجہ سے کار نے مڑتے ہوئے توازن کھو دیا اورسامنے سے ااتی کار سے ٹکرانے کے بعد فٹ پاتھ میں جا گھسی ۔

وہ تو معجزانہ طور پر کوئی جان نقصان نہ ہوا تاہم گاڑی کا کباڑہ ضرور نکل آیا۔