خالد لطیف کے وکیل کا پی سی بی ٹربیونل کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

September 20, 2017

خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے پی سی بی ٹربیونل کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیاہے۔

کراچی میں اپنے دفتر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےخالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا کہ ٹربیونل کو مختصر فیصلہ سنانے کا کوئی حق نہیں ہے ، پانچ سالہ پابندی جانبدارانہ ہے۔

بدر عالم کا کہنا ہے کہ جس نے میچ کھیلا اس پر ڈھائی سال اور جس نے میچ ہی نہیں کھیلااس پر پانچ سال کی پابندی لگادی جس سے ان کی نیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اپیل دائر کریں یا پھر پٹیشن داخل کی جائے۔