پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر عمر زخیل وال کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اورسیکورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی صورتحال پربھی اظہار اطمینان کیا گیا۔
دوسری جانب افغان سفیر عمر زخیل وال نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔