نمیبیا میں (نینی)کا 9ماہ کی ننھی بچی کے ساتھ بہیمانہ سلوک

September 20, 2017

اکثر ماں باپ اپنی مصروفیت کے باعث بچوں کاخیال نہیں رکھ پاتے اور ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کسی بے رحم آیا پر سونپ دیتے ہیں جو ممتا کے جذبے سے عاری ہوکر بچوں کو مارپیٹ کا نشانہ بناتی ہیں۔

ایسا ہی ایک دل دہلادینے والا واقعہ افریقی ملک نمیبیا میں پیش آیا جہاں ایک نینی نے9ماہ کی معصوم ننھی بچی کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنا ڈالا۔

چھپے ہوئے کیمرے سے منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ ظالم آیا اس ننھی بچی کو جھولے میں زور سے پٹخ رہی ہے جبکہ بچی مسلسل روکر اپنی ماں کو یاد کرتی رہی۔

انسانیت کو شرمندہ کردینے والا یہ افسوس ناک واقعہ کیمرے میں قید کرلیا گیا جس کے بعد اس آیا کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔