وزیراعلیٰ سندھ کی پی بی سی کے وفد سے ملاقات

September 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان بزنس کونسل کے 7 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔۔ اجلاس میں پی بی سی کے اربن انفرااسٹرکچر، بین صوبائی اور مالی ٹیکس کے مسائل، لیبر مسائل، ٹرانسپورٹ کے مسائل، صنعتی علاقوں کی ترقی سمیت شعبہ زراعت کی ترقی سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کوبتایا کہ صنعتی علاقوں اور شہر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر کام شروع کردیا ہے۔