انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مختلف مقدمات کی سماعت

September 21, 2017

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے مختلف مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد ملتوی کر دی۔عدالت نے سابق وزیر داخلہ پنجاب قتل کیس میں چار شہادتیں قلمبند کر کے سماعت 27ستمبر تک ملتوی کر دی، پولیس نے اس کیس میں قاسم معاویہ کو گرفتار کر رکھا ہے، علاوہ ازیں عدالت نے تھانہ بنی میں درج کیس کے ملزمان امجد وغیرہ کیخلاف ایک شہادت قلمبند کر کے چار اکتوبر اور تھانہ بوسال اٹک میں درج پولیس چوکی نذر آتش کیس کے ملزمان فاروق وغیرہ کے مقدمہ میں ایک شہادت قلمبند کر کے سات اکتوبر کو مزید گواہ طلب کرلئے۔ عدالت نے اسی کیس میں ملوث ملزم زبیر خان کی درخواست ضمانت دو لاکھ اور شخصی ضامنوں پر منظور کرلی۔