منشیات کیس کے ملزم کو قید اور جرمانہ

September 21, 2017

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر نے منشیات کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر چھ سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ روات میں درج منشیات کیس کے ملزم ابرار اللہ کو چھ سال قید اور30 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔ تھانہ صدر بیرونی میں درج منشیات کیس کے ملزم اقرار حسین کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیاگیا۔