کراچی:نجی اسکول کی فیسوں میں اضافہ،والدین سراپا احتجاج

September 21, 2017

کراچی میں نجی اسکول کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج ہوگئے، گلشن اقبال بلاک 4میں نجی اسکول کے باہر مظاہرے میںشریک والدین کا کہنا تھا کہ اسکول نے40فیصد فیس بڑھا دی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ روک دیا ہے۔

بچوں کے والدین نے کہا کہ عدالتی حکم کےباوجودزیادہ فیس وصول کی جارہی ہے۔

دو نجی اسکولوں کی انتظامیہ کیخلاف والدین کی جانب سے دائردرخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے باوجود من مانا اضافہ کیا جارہا ہے، جس پر عدالت نے محکمہ تعلیم، اسکول انتظامیہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔