دائودابراہیم واپسی کےلئے بھارت سے رابطے میں ہیں،راج ٹھاکرے

September 21, 2017

مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ دائودابراہیم بھارت واپسی کےلئے بھارتی سرکارسے رابطے میں ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے کا کہنا ہے مودی سرکاردائود ابراہیم سے بات چیت کررہی ہے،دائودابراہیم بھارت واپس آنا چاہتے ہیں، اور مرکزی حکومت کےساتھ سیٹلمنٹ کی کوشش کررہےہیں۔

لیکن بھارتی سرکاراس کا کریڈٹ خود لیتےہوئےدائودابراہیم کی واپسی کو اپنی کامیابی کےطورپرپیش کرےگی۔