نہال ہاشمی کی ممبر شپ ختم کئے جانے کے خلاف ن لیگ کااحتجاج

September 22, 2017

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کی جانب سے پارٹی رہنما نہال ہاشمی کی ممبر شپ ختم کئے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ نہال ہاشمی پارٹی کا سچا محنتی رہنما ہے جس کی جدوجہد سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کی ممبر شپ ختم کئے جانے کے باعث کارکنان میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے جبکہ اس وقت پارٹی کو محنتی اورباکردار رہنماؤں کی ضرورت ہے۔