بھارتی فائرنگ سے چارواہ سیکٹر میں 4افراد شہید، 11 زخمی

September 22, 2017

سیالکوٹ(نمائندگان جنگ)سیالکوٹ کے سرحدی علاقہ کنن پورہ، راجہ ہرپال اور چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد شہیدجبکہ 11 افراد زخمی ہوگئےجبکہ عباسپور سیکٹر میں ایک خاتون زخمی ہوگئی،فائرنگ سے ورکنگ باؤ نڈ ر ی کے قریب واقع گاؤں جمال جنڈ میں ایک بھینس ہلاک جبکہ متعدد مویشی زخمی ہو گئے ،پاکستان رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ رک گیا،فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ صبح11بجے تک جاری رہا، شیلنگ سےزخمیوں کو اسپتالمنتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، ورکنگ باؤنڈری سے 5 کلو میٹر تککے تعلیمی ادارے بند کردئے گئے۔