حضرت عمرؓ کا یوم شہادت، آج خیبرپختونخوا میں عام تعطیل

September 22, 2017

یکم محرم الحرام حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر آج خیبرپختونخوا میں عام تعطیل ہے۔ سرکاری دفاتراور تعلیمی ادارےبند ہیں۔

صوبائی حکومت نے یکم محرم الحرام پر خلیفہ دوئم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیاتھا۔

مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے آج یوم عمر ؓکی مناسبت سے ریلیوں اور جلسوں کا بھی انعقاد کیاجارہا ہے جو تقریباً تمام دن جاری رہیں گے۔