خطروں کے کھلاڑیوں کاساحل پرسرفنگ کا مظاہرہ

September 22, 2017

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خطرناک کرتب دکھانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے میں بھی دیر نہیں کرتے اور ان خطروں کے کھلاڑی کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے۔

ان ماہرسرفروں نے بحر الکاہل کی کئی فٹ بلند لہروں پر سرفنگ کی اوران خطرناک اسٹنٹس کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کر لیا۔

ان جانبازوں نے خطرناک لہر وں کے پائپ بننے کا انتظار کیا اوراس دوران سرفنگ کرتے ہوئے اس لہر کے اندر سے گزرنے کا کامیاب اسٹنٹ پرفارم کیا۔

اس دوران بلند لہروں پر سرفنگ کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے اور تمام منظر کیمرے کی آنکھ میں بھی ریکارڈ ہو گیا۔