خونخوار ریچھ بھی تربوز کھانے کے شوقین نکلے

September 22, 2017

یوں تو مزیدار اور رسیلے تربوز عموما سب ہی کو پسند ہوتے ہیں لیکن اس پھل کو کھانے کے شوقین صرف انسان ہی نہیں ہوتے بلکہ جانور بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

امریکا کے وائلڈ لائف پارک میں دو ننھے ریچھوں نے مزے سے تربوز کھاکر خوب دعوت اڑائی۔

جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جیسے ہی ان ننھے ریچھوں کے سامنے تربوز رکھا گیا ان کے منہ میں پانی بھر آیا اور مزے سے تربوز کھانے میں مصروف ہوگئے۔