لاہورمیں جاری پیٹرول کی قلت ختم

September 23, 2017

لاہورمیں جاری پیٹرول کی جزوی قلت بھی ختم ہوگئی۔لاہور کےپیٹرول پمپوں پرتیل کی دستیابی معمول پر آگئی۔شہر کے تقریباً تمام پیٹرول پمپوں پر تیل موجود ہے۔

پیٹرول کی قلت تین روز تک جاری رہی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا اس حوالے سے کہناہےکہ طلب اور رسد کا فرق قلت کی وجہ بنا ۔

گزشتہ روز 20 سے 25 فیصد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیںتھا۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پیٹرول کی جتنی سپلائی دیتی ہے وہ دے دیتے ہیں،کم سپلائی کی وجہ سے پیٹرول چند گھنٹوں میں ختم ہو جاتا ہے۔