ٹرمپ دھمکی کا جواب،ایران کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

September 23, 2017

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے جواب میں ایران نے2 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن یہ تجربہ کب کیا گیا اسے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے خرمشہر بیلسٹک میزائل کے تجربے کے مناظر سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے دفاع میں کہا تھا کہ ایران کو حق ہے کہ وہ دفاعی مقاصد کے لیے میزائل پروگرام کو فروغ دے۔