بالی وڈ اداکار نواز الدین نے کہا ہے کہ وہ اسکرپٹ پڑھ کر فلم کی پیشکش قبول یا رد کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کا فلم کی پیشکش قبول یا رد کرنے کا دارومدار اسکرپٹ پر ہوتا ہے،اسکرپٹ جاندار ہوتا ہے تو وہ فلم میں کام کی پیشکش کو نہیں ٹھکراتے۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی غیر معیاری ہونے کی ہی صورت میں وہ کام سے معذرت کرتے ہیں۔
نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ ان کی یہ بھی کوشش ہوتی ہیں کہ ہر فلم میں ایک نیا کردار نبھائیں تاکہ ان پر مخصوص کردار کی چھاپ نہ لگ جائے،وہ خود کو بہترین اداکار کے طور پر ثابت کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔